بلدیہ وسطی استطاعت کے مطابق بہترین بلدیاتی خدمات پیش کررہی ہے، ڈاکٹر محمد علی زیدی
ڈاکٹر سید محمد علی زیدی کا امام بارگاہِ رضویہ کا خصوصی دورہ۔
انہوں نے منتظمین امام بارگاہِ رضویہ و شاہِ کربلا ٹرسٹ کے نمائندوں سے ملاقات کی اور رضویہ سوسائٹی کے مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو کی ہدایات پر میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی کاضلع وسطی لیاقت آباد زون کی مختلف یونین کمیٹی میں صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی دورہ کیا۔خصوصی طور پر ناظم آباد رضویہ سوسائٹی میں قائم رضویہ امام بارگاہ ناظم آباد کا دورہ کیا، امام بارگاہ کے منتظمین اور شاہِ کربلا ٹرسٹ کے عہدیداران سے ملاقات۔اس موقع پر امام بارگاہ کے منتظمین و شاہ کربلا کے ٹرسٹ کے نمائندوں نے میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید علی زیدی کی ضلع وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنانے کی کوششوں کو سراہا جبکہ عوام کے مسائل کو حل کرنے پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔اس موقع پر منتظمین امام بارگاہ رضویہ نے میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید علی زیدی کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا خصوصی طور پر محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے صفائی ستھرائی،سیوریج سسٹم اور سڑکوں کی تعمیرکا معاملہ زیرِ گفتگو آیا،منتظمین امام بارگاہ اور ٹرسٹ کے نمائندگان نے میونسپل کمشنر سے درخواست کی کہ انکے مسائل محرم الحرام کی آمد سے قبل حل کردئیے جائیں تاکہ محرم کے دوران عزاداری اور ماتمی جلوسوں اور مجالس کے انعقاد میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
میونسپل کمشنر ڈاکٹر محمدعلی زیدی نے ٹرسٹ کے اراکین سے انکے مسائل توجہ سے سنے اور انھیں فوری حل کرنے کے لئے موقع پر ہی متعلقہ شعبوں کے افسران کو ہدایت جاری کیں۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد علی زیدی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ مسلمانوں کے تمام طبقہ ہائے فکر کے درمیان کسی قسم کی تفریق نہیں رکھتی بلکہ مسلمانوں کے درمیان ذہنی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے تما تر ذرائع بروئے کار لارہی ہے۔بعد ازاں انہوں رضویہ سوسائٹی میں قائم پارک کو دورہ کیا اور انتظامیہ سے ملاقات اور مسائل سے آگاہی حاصل کی اس موقع پر انھوںنے پارک میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پارک کی انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ پارک میں آنے والے شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر بی اینڈ آ ر لیاقت آباد محمد عنیب، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناظم آباد ناصر خان،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات محمد آصف اور موٹر وہیکل انسپکٹر تفصل حسین بھی انکے ہمراہ تھے۔