بلدیہ وسطی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا آغاز بلدیہ وسطی میں 600 سے زائد کچرا کنڈیاں انٹر نیٹ پر موجود ضلع کے مختلف مقامات پر قائم ڈسٹ بن کی انٹر نیٹ (GPS) سسٹم کے ذریعے لوکیشن معلوم کی جاسکے گی بلدیہ وسطی نے جدید ایجادات اور سائنسی سہولیات کے استعمال میں سبقت حاصل کرلی ہے ڈاکٹر دھاریجو اورڈاکٹر علی زیدی کا ضلع وسطی کو ایک ماڈل ضلع بنانے کے لئے انقلابی اقدام۔ مورخہ؛۔03 /مارچ 2021 ؁ء
ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو اور میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی زیدی ضلع وسطی کے باشندگان کو زندگی کے ہر شعبہ میں جدیدسائنسی سہولیات مہیاء کرنے کے منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہیں۔بلدیہ وسطی کی ریکوری کو بہتر کرنے کے لئے e-portalسسٹم متعارف کرانے کے بعد اب علاقے میں نصب کچرا کنڈیوں کی لوکیشن GPS سسٹم کے تحت انٹر نیٹ پر دیکھی جاسکیں گی۔ضلع وسطی کی موجودہ نوجوان قیادت ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کے لئے ایک بہتر انقلابی اقدام کا آغاز کرتے ہوئے ضلع وسطی میں نصب کی جانے والی تمام ڈسٹ بن کے مقامات کو کمپیوٹرائزڈ،گلوبل پوزیشننگ سسٹم (GPS)کے زریعے منسلک کرنے کے لئے انتظامات شروع کر دیئے، گلوبل پوزیشننگ سسٹم (ایسا نظام جس کے زریعے مصنوعی سیارہ سے کسی خاص آلے پر سگنل بھیجے جاتے ہیں، جو زمین کی سطح پر کسی شخص یا چیز کی حیثیت کو انتہائی درست طریقے سے ظاہر کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں)۔تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں 600 سے زائد مقامات پر نصب کی جانے والی ڈسٹ بن کو کمپیوٹرائزڈ،گلوبل پوزیشننگ سسٹم (GPS)کے ذریعے منسلک کرنے کے لئے ڈسٹ بن سائیڈز کی نشاندہی کردی گئی ہے۔اس طرح باشبدگانِ ضلع وسطی اپنے گھروں کے نزدیک تر موجود ڈسٹ بن کی لوکیشن جان سکیں گے اور صحیح مقام پر کچرا پھینکا جاسکے گا اس منصوبے کا مقصد ضلع وسطی میں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانا ہے تاکہ بلدیہ وسطی کا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ مقررہ مقامات سے کچرا اٹھا کر منتقل کر سکے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ضلع وسطی میں واجبات کی وصولی کے سلسلے میں e-portal کو متعارف کرکے بلدیاتی خدمات میں جدید ایجادات اور سائنسی سہولیات کے استعمال میں پہلے ہی سبقت حاصل کرلی ہے جبکہ اس پروگرام کو حکومت سندھ نے سراہاتے ہوئے پورے سندھ میں متعارف کرانے کا اظہار بھی کیا ہے۔دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی موجودہ دور کی الیکٹرانک ایجادات کو دیگر بلدیاتی خدمات کے شعبوں میں بھی استعمال کرنے کے لئے مزید منصوبہ بندی کے لئے تیار ہیں۔

Shares: