غیر قانونی تعمیرات میں ملوث محکمہ بلدیات کے 23 سہولت کار فارغ

کرپٹ مافیا اور کالی بھیڑیں زیادہ دیر سزا سے نہیں بچ سکیں گی
0
38
baldia

وزیر بلدیات عامر میر نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو کرپٹ مگر مچھوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا یے۔ اس ضمن میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث محکمہ بلدیات کے 23 سہولت کاروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کرپشن میں سہولت کاری کرنے والے ملازمین میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پلاننگ میں طویل عرصہ سے تعینات تھے اور اپنے طویل تجربے کی بناء پر کرپٹ مافیا کو سہولت کاری مہیا کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ بلدیات میں نا اہل اور بدعنوان افسران بشمول بلڈنگ انسپکٹرزکے تبادلے بھی عمل میں لائے جا چکے ہیں۔ پلاننگ کے شعبہ سے بے دخل کیے جانے والے 23 ملازمین نے جن ناجائز تعمیرات میں سہولت کاری کی تھی ان کے خلاف بھی ایکشن لیا جا رہا یے۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ بد عنوان بلڈنگ انسپکٹرز اور پلاننگ کے عملے کے بعد کرپٹ پٹواریوں اور بلڈنگ سروئیرز کا بھی محاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات سے کرپشن کا خاتمہ ایک مشکل ٹاسک ہے لیکن احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ انکا کہنا تھا کہ کرپٹ مافیا اور کالی بھیڑیں زیادہ دیر سزا سے نہیں بچ سکیں گی

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟

انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی ؟ بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا۔

زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

Leave a reply