لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ فوری بلدیاتی الیکشن کا اعلان کریں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،جس میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اپنی مدت پوری کرنے سے قبل نہیں ہٹایا جا سکتا، پنجاب حکومت نے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی کی ہے.عدالت نے بلدیاتی نمائندوں سے استفسار کیا کہ اب تک بلدیاتی نمائندوں نے عوام کے لئے کیا اقدامات کئے ؟عدالت نے پنجاب حکومت کو 30 منٹ میں جواب جمع کرانے حکم دیا اورلوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ،عدالت نے حکومت کو کہا کہ الیکشن کااعلان کریں،یہ بلدیاتی نمائندے الیکشن میں حصہ لیں گے،سرکاری وکیل نے کہا کہ ابھی بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کااعلان نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے پنجاب اسمبلی سے نیا لوکل سسٹم کا بل پاس کروایا ہے جس پر گورنر پنجاب نے بھی دستخط کر دئیے ہیں.