بلدیاتی انتخابات،کمیٹی میں اپوزیشن کو نظر انداز کیا گیا،عظمیٰ بخاری نے کیا اہم اعلان

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) پنجاب حکومت کی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بنائی کمیٹی مسترد کرتی ہے، عثمان بزدار نے لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کےلئے 12رکنی کمیٹی بنائی ہے،کمیٹی میں پنجاب کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کا ایک بھی رکن شامل نہیں کیا گیا،پیپلزپارٹی و دیگر جماعتوں کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کرانے والے کمیٹی میں ایک شکست خوردہ شخص اعجاز چوہدری شامل ہے،جبکہ تحریک انصاف کے ایم این اے صداقت عباسی بھی بلدیاتی الیکشن کرانے والی کمیٹی کے رکن ہیں،یہ وفاق کی جانب سے پنجاب کے معاملات میں مداخلت کی واضع مثال ہے

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے بھی عثمان بزدار کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے،تحریک انصاف اپنی سب سے اہم اتحادی جماعت (ق) لیگ سے بھی ہاتھ کرگئی ہے ،تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں پیشگی شکست کے خوف سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ،تحریک انصاف کا کوئی ایم این اے اورایم پی اے موجودہ حالات میں بلدیاتی الیکشن کےلئے تیار نہیں ہے

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری

بلدیاتی الیکشن ، چودھری شجاعت نے الیکشن کمیشن کو دی اہم تجویز

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ارکان کو بلدیاتی الیکشن میں واضع شکست نظر آرہی ہے،عثمان بزدار بلدیاتی الیکشن کرانے والی جعلی کمیٹی کا نوٹفیکیشن واپس لیں،نئے نوٹفیکیشن جاری کیا جائے جس میں اپوزیشن جماعتوں کے بھی نمائندے شامل ہوں

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت بلدیاتی اداروں سے متعلق اجلاس،ہوئے اہم فیصلے

Leave a reply