بلدیاتی ملازمین کو اب زیادہ عرصہ تک حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا : ملک نوید اعوان

0
39

کراچی: بلدیاتی ملازمین کو اب زیادہ عرصہ تک حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ۔

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ (کراچی)، صدر ملک نوید اعوان (پشاور)، سینئر نائب صدر رسول بخش شاہانی (لاڑکانہ)، نائب صدر ساجد محمو بھٹہ (لودھراں)، عارف خان (حیدرآباد)، سوار خان (تخت بائی)، جنرل سیکریٹری ملک نصیرالدین ہمایوں (گوجرانوالہ)، ڈپٹی جنرل سیکریٹری میاں یاسین وٹو (پاک پتن)، جوائنٹ سیکریٹری کشن لعل راجہ (نوشہروفیروز)، محمد عالم سموں (اوستہ محمد)، آرگنائزنگ سیکریٹری راجہ عاصم شہزاد (کراچی)، فنانس سیکریٹری پرویز چیدا مسیح (راولپنڈی)، مرکزی رہنما بانی فیڈریشن غلام محمد ناز (راولپنڈی) نے کہا ہے کہ بلدیاتی ملازمین کو اب زیادہ عرصہ تک حقوق اور قانونی مراعات سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

موجودہ صوبائی حکومتیں انگریزوں کی طرح ملازمین کو ذاتی غلام سمجھتے ہوئے خوفزدہ کرنے کیلئے سرکاری مشینری کے ذریعے یونین رہنمائوں پردائو ڈالنے کیلئے انہیں مقدمات، انکوائری میں الجھارہی ہے تاکہ وہ اپنی جدوجہد سے ہٹ جائیں لیکن انہیں نہیں پتہ کہ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے لیڈران نہ بکنے والے ہیں اور نہ ہی جھکنے والے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن ٹریژری سے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ملک گیر کامیاب احتجاج خوش آئند ہے۔ جس سے بلدیاتی ملازمین کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔ 29 نومبر کو سندھ میں تالابندی ہوگی۔ اگر حکومت سندھ نے رکاوٹ ڈالی تو پھر پورے ملک میں دمادم مست قلندر کرتے ہوئے صفائی کے نظام کو جام کردی اجائے گا۔ لہٰذا حکومت سندھ 29 نومبر سے قبل بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں آن لائن ٹریژری سے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

Leave a reply