کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم تینوں افراد دم توڑ گئے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ سے 5 سال کے بچے کو بھی زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے، بچے کو سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب تھائی لینڈ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں ایک خاتون مسافر نے اپنی بائیں ٹانگ کا کچھ حصہ کھو دیا جب ان کی ٹانگ متحرک گزرگاہ (travelator) میں پھنس گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم سیاح تھائی لینڈ میں بنکاک کے ڈان میوانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ڈومیسٹک پرواز پر سفر کرنے والی تھیں جب وہ صبح 8.30 بجے کے قریب ٹریویلیٹر پر رکھے ہوئے ایک گلابی سوٹ کیس سے ٹکرا گئیں اور گرگئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اداکارہ شکیل یوسف چل بسے
جہلم؛ سیشن جج، دو بیٹوں سمیت ڈوب کر جاں بحق
حج کے دوران 6 ہزار سے زائد حجاج کرام ہیٹ سٹروک سے متاثر ہوئے. رپورٹ
نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار
سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں،نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت
سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش،مراکش نے اپنا سفیر واپس بُلا لیا
بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ، جوڑ توڑ اور خرید و فروخت کا عمل عروج پر
خاتون کے گرتے ہی ان کی بائیں ٹانگ ٹریویلیٹر کے کنویئر بیلٹ میں پھنس گئی جس نے اسے شدید نقصان پہنچایا۔ وہاں موجود دیگر مسافروں نے فوری طور پر مشین کو بند کیا تاہم تب تک کافی دیر ہوچکی تھی۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیم انہیں دارالحکومت کے بھومیبول ادولیادیج اسپتال لے گئے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوگئی ہیں تاہم ڈاکٹرز اس عضو کو بچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ اسے کٹنے سے بچایا جا سکے۔ ائیرپورٹ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اس دوران، ٹریولیٹر آٹومیٹک واک وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے کیونکہ انجینئرنگ ٹیم اس کا معائنہ کرے گی۔