بلدیاتی انتخابات کب ہونگے ، الیکشن کمیشن کے اجلاس میں تجویز

باغی ٹی وی : چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت بلدیاتی انتخابات سےمتعلق مشاورتی اجلاس ہوا . پنجاب،خیبرپختونخوانےالیکشن کمیشن کوستمبرمیں بلدیاتی انتخابات کرانےکی تجویزسےآگاہ کردیا. پنجاب حکومت نےصوبےکے9 ڈویژنزمیں 3مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرانےکی تجویزدے دی،

خیبرپختونخوا حکومت نے بھی صوبے میں ستمبرمیں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز دی،الیکشن کمیشن منگل کوسندھ ،بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پر اجلاس منعقد کرے گا.

الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری
حکومت کی مدت سے متعلق سوال کیا۔

ادھر عدالت عظمیٰ نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر سندھ، بلوچستان اور پنجاب حکومتوں کو نوٹس جاری کردیئے، جب کہ مقامی حکومتیں وقت سے پہلے ختم کرنے پر پنجاب سے 4 فروری تک تحریری جواب طلب کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی تفصیلات بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلی گئیں، جب کہ آج ہونے والی سماعت میں بلدیاتی انتخابات کیس کی 28 جنوری کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا گیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور وفاق کو پہلے ہی نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے بتایا ہے کہ پنجاب میں مقامی حکومتیں وقت سے پہلے تحلیل کی گئیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے مقامی حکومتوں کی تحلیل غیر قانونی قرار دی ہے

پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کب کروانا چاہتی ہے؟ الیکشن کمیشن کو بتا دیا

Shares: