بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی متعدد افراد جاں بحق
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی متعدد افراد جاں بحق
باغی ٹی وی :بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جن سے صوبے کے21 اضلاع متاثرہوئے ہیں۔ جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے کا پل بہہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں طوفانی بارش اور سیلاب سے تباہی آ گئی، ندی نالوں میں شدید طغیانی کے باعث جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے، پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے کا پل بہہ گیا، قلات، لسبیلا،آواران اور پنجگور میں بھی ہر طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے،حب کے قریب ریلے میں پھنسے سات سیاحوں کو نکال لیا گیا۔
دوسری طرف سیلابی پانی سے بی بی نانی پل میں شگاف پڑ گیا، کوئٹہ کا سندھ پنجاب سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، برساتی ریلے سے بی بی نانی کے مقام پر پل مین شگاف پڑ گیا، شگاف پڑنے سے پل کاایک حصہ مکمل تباہ ہو گیا، سندھ پنجاب کی کوئٹہ کیلئے شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ ڈیرہ بگٹی میں مختلف علاقوں میں 4 سے 5 فٹ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا