بلاول بھٹو زرداری نے دیا سندھ بار کونسل کے نومنتخب ارکان کے نام تہینتی پیغام
باغی ٹی وی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بار کونسل کے نومنتخب ارکان کے نام تہینتی پیغام دیتےہوئے کہا کہ ضیاء الحسن النجار سمیت تمام کامیاب امیدواران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.پاکستان میں پروفیشنل باڈیز میں جمہوری روایات و اقدار کا فروغ خوش آٸند ہے:
ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں وکلإ برادری کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے.کٹھ پتلی حکومت کا مطلب آئین و قانون کی پامالی اور عوام کے حقِ حاکمیت پر ڈاکہ ہے.نظامِ انصاف کو درپیش غیرمعمولی مشکلات کے باعث بار کو اپنے حصے سے زیادہ وزن اُٹھانا ناگذیر ہے.
پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان کی ملک میں جمہوریت، انصاف اور مساوات کے لیے جدوجہد و قربانیاں سب کے سامنے ہیں. پیپلز پارٹی ملک کے متفقہ آٸین کی معمار کی حیثیت سے اقتدار میں آکر نظام انصاف سے بلیک ہولز کا خاتمہ کرے گی.