بلوچستان کی اہم شخصیت کی ہوئی ٹریفک حادثے میں موت

0
66
inna lillah

بلوچستان کی اہم شخصیت کی ہوئی ٹریفک حادثے میں موت

سینئر سیاستدان اور ممتاز بلوچ قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کار حادثے میں چل بسے

ٹریفک حادثہ جلال پور پیر والا ایم فائیو موٹر وے پر انٹر چینج کے قریب پیش آیا جہاں کار ٹرالر سے ٹکرا گئی علاقہ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی تھیں اور انہوں نے فوری طور پر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جہاں 60 سالہ قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بھاگ، بلوچستان میں اد ا کی جائے گی،نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں مقامی عمائدین، سیاسی رہنما شریک ہوں گے،

ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے جاں بحق ہونے پر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں سے اظہار افسوس کیا ہے انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دکھ و غم کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں۔ پی پی چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے انتقال سے بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کا ایک بے لوث باب بند ہوگیا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے ملک پر مسلط ہونے والے ہر آمر کے خلاف آوازِ حق بلند کیا، ہمیشہ جمہوریت کی بات کی .مرحوم اپنی انفرادی و سماجی زندگی میں بھی سادہ مزاج، رواداری پسند اور مخلص انسان تھے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےسابق سینیٹر اوربزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی ٹریفک حادثے میں وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی وفات پردلی دکھ ہوا،سادہ طبیعت اورملنسار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ پختہ سیاسی نظریات رکھنے والے راہنما تھے،ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے سرگرم عمل رہے ملک وقوم کی خدمات پرڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سینئر اور بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی کار حادثے میں جانبحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ایک سینئر اور بزرگ سیاستدان تھے . ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی انہوں نے ہمیشہ صوبے کے حق اور مفاد کی بات کی ان کے جان بحق ہونے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے یقیناً پر نہیں کیا جاسکتا۔

Leave a reply