بلوچستان اسمبلی کااجلاس ، اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کو لازمی قراردینے سمیٹ دیگر اہم بلوں کی منظوری
1 سرکاری اور نجی پرائمری اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کو لازمی قراردینے کے بل
2019ء کے مسودہ کی منظوری ہوئی ۔2 محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کئی منظوری دی گئی
3۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ء کی مجوزہ ترامیم کا جائزہ، آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ترامیم کو حتمی شکل دے کر اسے نافذالعمل کرنے کا فیصلہ،یونین کونسل، میونسپل کمیٹی، میونسپل کارپوریشن، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تشکیل سے اتفاق، حزب اختلاف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا 4۔ کالجز اور محکمہ ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل بورڈ کی منظوری دی گئی5۔ گوادر کی تحصیل پسنی میں وزارت دفاعی پیداوار کے تحت قائم کئے جانے والے شپ یارڈ کی تعمیر کے لئے اراضی مختص کرنے کی منظوری بھی جس کے تحت صوبائی حکومت اس منصوبے میں بیس سے تیس فیصد تک وفاقی حکومت کی شراکت دار ہوگی۔6۔ بلوچستان کیڈٹ کالجز ایکٹ 2019ء کے مسودہ کی منظوری۔ 7۔ کالجز اور ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ترقیاتی اسکیمات میں فنڈز کو 1000.000ملین روپے سے بڑھا کر 1366.206 ملین روپے کرنے کی منظوری۔ 8۔ بی ایریا سے اے ایریا میں تبدیل ہونے والے کوئٹہ گوادر اور لسبیلہ اضلاع میں نئے پولیس تھانوں کے قیام کی منظوری۔9۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کے قیام کے نوٹیفکیشن میں بعض ترامیم کے بعد اس کے دوبارہ اجراء کی منظوری۔
10۔ بی ٹیوٹا ایکٹ 2011ء کے ڈرافٹ میں ترمیم کی منظوری ۔صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت می، بی ٹیوٹا بورڈ کے چیئرمین بی ٹیوٹا کے ایم ڈی کی آسامی تخیلق کی گئی 11۔ ہاشو ہنر ایسوسی ایشن اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے پانچ سو نوجوانوں کو ہوٹلنگ اور سیاحت کے شعبہ میں ٹریننگ دینے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری۔
12۔ بلوچستان کم سے کم ویجز بل 2019ء کی منظوری۔
13۔ ان ایکمنٹ آف بلوچستان پیمنٹ آف ویجز بل 2019ء کی منظوری۔
14۔ محکمہ مائنز اینڈ منرل کے حوالے سے ریکوڈک کیس میں عالمی سطح پر قانونی ماہرین کی خدمات کے حصول کی کاروائی کی توثیق۔
15۔ محکمہ ترقی خواتین کے زیرانتظام صوبے کے تمام اضلاع میں خواتین کو ہنر مند بناکر ان کے لئے معاشی سرگرمیاں پیدا کرنے کے لئے ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹر اور دستکاری کے مراکز کے قیام کے منصوبے کی اصولی منظوری محکمہ کو مکمل ورکنگ پلان تیار کرنے کی ہدایت۔
16۔ بلوچستان وائلڈ لائف پالیسی 2019ء کی منظوری۔
17۔ دی ہیگ کنونشن کے تحت غیرملکی مغوی بچوں کے کیسز فیملی کورٹ ایکٹ 1964ء کے تحت چلانے کی منظوری۔
18۔ محکمہ زراعت کو گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ہزار ٹریکٹروں کی خرید کے لئے زرعی ترقیاتی بنک کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے کی منظوری۔
19۔ گندم کی فصل اور پیداوار میں اضافے کے ایمرجنسی قومی پروگرام کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت مختص فنڈ کے اجراء کی منظوری۔
20۔ کینسر ہسپتال کی تعمیر کے لئے مختص فنڈ کو بڑھانے کی منظوری۔
21۔ میڈیکل ایمرجنسی رسپونس سینٹر (MERC) کے منصوبے کو ترقیاتی منصوبے سے الگ کرکے گرانٹ ان ایڈ کی مد میں فنڈز کی فراہمی کی منظوری۔
22 سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی میں شام کے اوقات میں سرکاری ڈاکٹروں کو نجی پریکٹس کرنے کی منظوری، آمدنی کا ساٹھ فیصد حصہ ڈاکٹروں اور 40فیصد صوبائی خزانہ میں جمع کرایا جائے گا۔
23۔ ایم ایس ڈی کی عدم مرکزیت اور ڈویژنل سطح پر ادویات کی خریداری کی منظوری۔
24۔ صوبے کے ٹرشری کیئر ہسپتالوں، چلڈرن ہسپتال کوئٹہ، ٹراما سینٹر، شعبہ حادثات، مفتی محمود میموریل ہسپتال کے لئے مشینری اور آلات کی خریداری کے لئے اضافی فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گی .