بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی

اسمبلی کی آئینی مدت آج رات 12 بجے پوری ہورہی ہے
0
42
Balochistan Assembly

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے بعد بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی،گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے بھیجی گئی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے-

بلوچستان اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد تمام کابینہ اور اراکین اسمبلی مشیر فارغ ہو گئے جبکہ اسمبلی کی آئینی مدت آج رات 12 بجے پوری ہورہی ہے،نئے نگراں سیٹ اپ تک میر عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان کے منصب پر رہیں گے جبکہ وہ اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان سے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے اسلام آباد سے آنے کے بعد مشاورت بھی کریں گے۔

2045 تک طبعی موت ختم، بوڑھے جوان ہو سکیں گے،جینیاتی انجینئرز کا دعویٰ

میڈیا ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کے لیے چار ناموں پر مشاورت جاری ہے، نگران وزیر اعلیٰ کے لیے جمعیت علما اسلام کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی اور بی این پی کی جانب سے رکن صوبائی حمل کلمتی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے علی حسن زہری کے نام دیئےگئے ہیں جب کہ سابق بیوروکریٹ شبیر مینگل کا نام بھی زیر غور ہے نگران وزیر اعلیٰ کا نام فائنل ہونے کے بعد 14 رکنی صوبائی نگران کابینہ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔

شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

Leave a reply