سردار اختر مینگل اور جام کمال کے رکن قومی اسمبلی بننے کی وجہ سے خالی ہونے والے نشستوں پر الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کی 2 خالی نشستوں کے ضمنی انتخابات کےلیے شیڈول جاری کردیا ہے۔ای سی پی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 20 خضدار 3 اور پی بی 22 لسبیلہ پر پولنگ 21 اپریل کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں صوبائی اسمبلی کے حلقوں کےلیے کاغذات نامزدگی 16 سے 18 مارچ تک ریٹرننگ افسر (آر او) کے پاس جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ای سی پی کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 مارچ تک کی جائے گی جبکہ 25 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 30 مارچ کو ہوگی۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved