بلوچستان بارے دشمن کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے،جمال خان رئیسانی کا پیغام

0
84

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نوابزاہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ دشمن کا بلوچستان کی آزادی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے دشمن بلوچستان کی آزادی کے خواب دیکھ رہا ہے جو نا کبھی پورا ہوا ہو نا ہی ہم کبھی پورا ہونے دیں گے،

نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ اگر دشمن نے کبھی بزدلانہ کارروائی کی تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں کوئی سندھی، پنجابی، پٹھان، کشمیری نہیں رہے گا سب بلوچ بن کر دشمن کو نیست و نابود کریں گے

ایک اور ٹویٹ میں رئیسانی کا کہنا تھا کہ بھارت پچھلے ستر سالوں سے کسی نا کسی طرح بلوچستان میں انارکی پھیلا کر اپنا مقصد حاصل کرنا چاہ رہا ہے، اب سی پیک کے بعد اُس کی شرانگیزیوں میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں ہم نے سینکڑوں نوجوان کھو دیے۔ ہم نے اپنے زخموں سے بہت کچھ سیکھ لیا اب ہماری باری ہے۔ اب ہم شطرنج کی چال چلیں گے

Leave a reply