کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)بلوچستان بجٹ کی تیاریاں، حجم 650 ارب سے زائد ہونیکا امکان
تفصیل کے مطابق بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں جب کہ بجٹ کا حجم ساڑھے 600 ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں موجودہ صوبائی حکومت نے دوسرے بجٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں محکمہ خزانہ بلوچستان نے بجٹ کیلیے تمام صوبائی محکموں سے ان کے بجٹ تجاویز حاصل کرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 2023-24کے بجٹ کا حجم ساڑھے چھ سو ارب سے زائد اور خسارے کا ہونے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے تمام صوبائی حلقوں کو یکسان بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز دیے جائیں گے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved