صنم جنگ کیا بننا چاہتی تھیں ؟

0
40

اداکارہ صنم جنگ کا شمار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارائوں میں ہوتا ہے انہوں نے ڈراموں میں کام کیا ہے اور مارننگ شوز کے میزبانوں میں بھی اپنی ایک پہچان بنائی ہے. انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے تو کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ میں اداکارہ بنوں گی ، میں تو بینک میں ملازمت کررہی تھی اورمیں بینک کی ملازمت کرکے کافی خوش تھی. مجھے اے لیولز کی چھٹیاں ہوئیں تو اس دوران میں نے بینک میں کام کرنا شروع کر دیا میری اس زمانے کے حساب سے تنخواہ بھی بہت اچھی تھی ، مجھے دیگر بینکوں سے ملازمت کی آفرز آتی تھیں لیکن میں جس بینک میں‌کام کررہی تھی اس میں بہت خوش تھی کہیں اور نہیں جانا چاہتی تھی . انہوں نے کہا کہ میں بینک کی نوکری نہیں

چھوڑنا چاہتی تھی لیکن قسمت میں‌جو لکھا ہوتا ہے وہی ہو کر رہتا ہے، میری قسمت میں‌اداکارہ بننا لکھا تھا سو میں اداکارہ بن گئی ، اب جب اداکارہ بن گئی ہوں تو میں اس پروفیشن سے بھی کافی خوش اور مطمئن ہوں، انہوں نے کہا کہ انسان کا اپنے کام سے مطمئن ہونا بہت ضروری ہے تبہی تو وہ اچھا کام کر سکتا ہے.

Leave a reply