کوئٹہ :بلوچستان کے صوبائی وزرا نے استعفوں پردستخط کردیئے ،جام کمال پرعدم اعتماد ، حیران کن وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی وزراء نے استعفیٰ پر دستخط کر دئے ہیں اورساتھ ہی انہوں نے جام کمال پرعدم اعتماد کا اظہاربھی کردیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق جام کمال کی حکومت کے بجلی بن کرگرنے والے صوبائی وزرا جنہوں نے استعفوںپردستخط کردیئے ہیں ان میں مٹھا خان کاکڑ، سردار مسعود خان لونی۔ محمد خان طور اتمانخیل، اور نور محمد دمڑ شامل ہیں۔ اور آخر میں لیلیٰ ترین نے بھی وزیر اعلیٰ کے خلاف اپنا آواز بلند کی ہے
باغی ٹی وی کے مطابق ان صوبائی وزرا کا کہنا ہے کہ استعفیٰ کو وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھیں گے اور یہ بھی بتایا کہ ہمارے جو مطالبات ہیں ان کو حل کریں اور ہم صوبائی وزراء جام کمال کے قیادت میں مزید کام نہیں کرینگے ۔ یہ ہماری حتمی اور اخری فیصلہ ہے ۔








