کوئٹہ:اب ایسے نہیں‌چلے گا ، اب بلوچستان کو بھی دیگر صوبوں کی طرح تعلیم کے میدان میں آگے لے کر جانا ہے ، کسی قسم کی سستی اور نااہلی برداشت نا کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ، اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں محکمہ تعلیم نے گھوسٹ اور غیر ذمہ دار اساتذہ کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔ کئی اساتذہ کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

بلوچستان وزارت تعلیم کے ذرائع کے مطابق اب تک 3 ہزار سے زائد اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ مزید اساتذہ کے کوائف جمع کر کے ان کے خلاف بھی محکمانہ کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔حکومت بلوچستان نے محکمہ تعلیم میں بہتری لانے کیلئے ایسے اساتذہ کو برطرف کر دیا جو سرکاری سکولوں میں ڈیوٹیاں دینے سے قاصر ہیں۔

صوبائی وزارت تعلیم نے انکشاف کیا ہےکہ سب سے زیادہ اساتذہ ضلع کیچ میں کیے گئے ، ذرائع کے مطابق ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے 34 اساتذہ کی ملازمت ختم کر دی گئی ہے، جن میں 16 خواتین بھی شامل ہیں۔ صوبے میں اب بھی کئی ہزار ایسے اساتذہ موجود ہیں جو گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے ہیں

Shares: