بلوچستان : شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

0
40

بلوچستان کے ضلع شیرانی کےجنگلات میں کئی دنوں سے لگی آگ پرقابو پالیا گیا ہے ،امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا-

باغی ٹی وی : ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں کی بدولت آگ بھجا دی گئی ہے۔ایران کا فائرفائٹنگ ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مدد گارثابت ہوا ہے ایرانی فائرایئرکرافٹ کے شامل ہونے سے آگ بجھانے کےآپریشن میں تیزی آئی ایرانی فائر ایئر کرافٹ 40 میٹرک ٹن پانی ایک باربرسا سکتا ہے ایرانی فائرایئرکرافٹ 14 ہیلی کاپٹرز کے برابر ہے۔

ترجمان بلوچستان فرح عظیم کے مطابق ایف سی کے ایک ونگ اور آرمی کے دو ہیلی کاپٹروں کے علاوہ پی ڈی ایم اے، محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا مقامی لوگوں کی جانب سے آگ کو بجھانے کی کوشش کے دوران تین افراد ہلاک اور تین زخمی بھی ہوئے-

قبل ازیں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آگ آبادی سے دور دس ہزار فٹ بلندی پر پہاڑوں میں لگی تھی اور خشک موسم کے باعث پھیل رہی تھی۔ آگ سے قریبی گاﺅں کی آبادی دس کلومیٹر کے فاصلے پر تھا جس کے دس خاندانوں کو میڈیکل ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا ہے۔

پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ایران کا اسپیشل فائرفائٹنگ ٹینکر…

واضح رہے کہ آگ چند روز پہلے خیبر پختونخوا کے علاقے تورغر میں لگی تھی جہاں سے یہ آگ شیرانی تک پہنچی اور پھر شیرانی کے مختلف علاقوں تک پھیلنے کے بعد پھر یہ شرغلی تک پہنچ گئی اس علاقےمیں چلغوزے اور زیتون کےجنگلات ہیں اس علاقے میں چلغوزے کے جنگلات کا شمار دنیا کے بڑے جنگلات میں ہوتا ہے۔ یہ جنگل مجموعی طور 26 ہزار ایکڑ پر محیط ہے۔

فاریسٹ آفیسرز کے مطابق آگ سے جنگل کا 35 فیصد حصہ جل چکا ہے۔

فلپائن: سمندرمیں مسافر بردار جہاز میں آتشزدگی،7 افراد ہلاک، 10 لاپتہ

Leave a reply