مزید دیکھیں

مقبول

جماعت اسلامی سندھ 11مارچ کویوم باب الاسلام منائے گی

جماعت اسلامی سندھ کے تحت 11 مارچ بروزمنگل کراچی...

مرکزی مسلم لیگ کا قیام امن کے لیے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

پورا ملک بدامنی کی لپیٹ میں، نوجوانوں کو مایوس...

شام میں جھڑپیں، 1300 سے زائد افراد ہلاک

شام میں سکیورٹی فورسز اور سابق صدر بشار الاسد...

ایکس’ پر ایک دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ، صارفین پریشان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک...

کراچی ،پسند کی شادی ،سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھر...

بلوچستان کا بجٹ عوام کی خواہشات کے مطابق بنایا گیا،پہلا موقع ہے کہ سب مطمئن ہیں، عبدالقدوس بزنجو

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کا مالی سال 2022-23 کا بجٹ عوام کی خواہشات کے مطابق ہے، اور یہ پہلی بار ہے کہ بجٹ سے ’سب مطمئن‘ ہیں-

باغی ٹی وی : بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بجٹ میں صوبے کی ضرورت کے مطابق میگا منصوبے بھی رکھے گئے ہیں، وفاقی حکومت کو بلوچستان کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز دینے چاہئیں اور کہا کہ وہ امید کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان میں میگاپراجیکٹس کےلیے فنڈز فراہم کریں گے کیونکہ بلوچستان دیگر صوبوں سے 200 سال پیچھے ہے۔

بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں،وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام علاقوں کے لیے یکساں فنڈز رکھے گئے ہیں چاہے وہ اپوزیشن کا ہو یا حکومت کا اور پہلا موقع ہے کہ اس بجٹ سے سب مطمئن ہیں، نہ اسمبلی میں کسی نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑیں اور نہ کسی نے اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہر بجٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج اسمبلی کے اندر ہوتا تھا اور اسمبلی کے باہر سیکڑوں لوگ اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کررہے ہوتے تھے ، اس مرتبہ ایسا بجٹ بنایا ہے کہ حکومتی اراکین کے ساتھ ساتھ اپوزیشن اراکین بھی مطمئن ہیں لہٰذا بجٹ کے حوالے سے صوبائی وزرا کی ناراضی کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

وزیراعلیٰ نے صوبے میں بارش کی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہا کہ صوبائی حکومت نگرانی کر رہی ہے بارش کی صورتحال اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

عامر لیاقت کی خالی نشست پرضمنی انتخابات کے شیڈول پر عملدرآمد شروع

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کا آئندہ مالی سال612 ارب روپے کا بجٹ بالآخر پیش کردیا گیا صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران نے بجٹ پیش کیا جن کے پاس مواصلات و تعمیرات کی اہم وزارت ہے اور چند روز قبل ہی وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیا گیا۔

عبدالرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ چھ کھرب 12 ارب 70 کروڑ روپے کے بجٹ میں 72 ارب 80 کروڑ روپے کاخسارہ بھی شامل ہے۔ غیر ترقیاتی مد میں 366 ارب، جبکہ ترقیاتی بجٹ کی مد میں 191 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں 3470 نئے ترقیاتی منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں جن پر 59 ارب روپے لاگت آئے گی۔

وزیر خزانہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر 15 فیصد اضافہ کرنے اور آئندہ مالی سال میں 2851 نئی ملازمتیں دینے کا بھی اعلان کیا بجٹ میں امن وامان کے لیے 44 ارب روپے، صحت کے لیے 38 ارب روپے، بلدیاتی کے لیے 28 ارب، زراعت کے لیے 21 ارب 70 کروڑ روپے ،تعلیم کیلئے 19 ارب روپے جبکہ 75 ارب روپے تنخواہوں اور غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں رکھے گئے ہیں۔103 نئے پرائمری سکول تعمیر جبکہ 60 سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائےگا حالیہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو 4 ارب 30 کروڑ روپے رکھے گئے-

بھارت میں گستاخانہ بیانات: پاکستان نےمعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

پنجگور میں 2 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے مکران یونیورسٹی اور زیارت میں قائداعظم کیڈٹ کالج قائم کرنے کا اعلان کیا گیا کوئٹہ وگردونواح میں نئے ڈیمز کی تعمیر کے لیے ایک ارب روپے رکھے گئے زمینداروں کو بجلی کی مد میں 4 ارب، کھاد کی مد میں 61 کروڑ روپے سبسڈی دینے اور زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے 2 ارب روپے کے منصوبے کا اعلان بھی کیا گیا-

معدنیات کی ترقی کے لیے 74 کروڑ روپے، ماہی گیری کے لیے 3 ارب روپے ،مواصلات و تعمیرات کے 62 ارب روپےجس میں 19 ارب78 سڑکوں کی تعمیر پر کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے جس میں وفاقی حکومت بھی بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر پر 11 ارب روپے خرچ کرے گی۔

یاد رہے کہ پچھلے سال جام کمال خان کی حکومت میں بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہنگامہ خیز رہا جمعیت علماء اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پر مشتمل حزب اختلاف نے بجٹ میں نظر انداز کرنے پر دھرنا دے رکھا تھا اور اسمبلی کے دروازوں کو تالے لگا دیئے تھے پولیس وزیراعلیٰ اور حکومتی اراکین کو اسمبلی کے اندر لے جانے میں کامیاب ہوئی۔

منی لانڈرنگ کیس: مونس الہی کی عبوری ضمانت منظور