مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں
سیکریٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے عبدالخالق اچکزئی کے بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہونے کا اعلان کر دیا،طاہر شاہ کاکڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی غزالہ بھی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئی ہیں ،مقررہ وقت تک کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جس کے بعد کامیابی کا اعلان کر دیا گیا، بلوچستان اسمبلی کے سپیکر عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی سپیکر غزالہ آج 3 بجے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے،
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے عبدالخالق اچکزئی کو بلوچستان اسمبلی کا اسپیکر نامزد کیا تھا،عبدالخالق اچکزئی کی نامزدگی کا فیصلہ نواز شریف اور شہبازشریف نے بلوچستان کی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا،
گزشتہ روز 65 کے ایوان میں سے بلوچستان اسمبلی کے 57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،سردار اختر مینگل اور سابق نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی حلف برداری کیلئے اسمبلی نہیں آئے،بلوچستان اسمبلی میں مولانا ہدایت الرحمان اور عبدالمجید بادینی پہلی بار رکن منتخب ہوئے ہیں.
نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ
مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام نہیں آئے گا،بیر سٹر گوہر
مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان
مریم نواز کا پانچ روز میں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم