بلوچستان میں تعلیمی اداروں کے بارے بڑا فیصلہ کر لیا گیا
باغی ٹی وی : بلوچستان میں تعلیمی ادارےبندرکھنےکافیصلہ،نوٹیفکیشن جاری کردیا. بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارےعیدالفطرتک بندرہیں گے، نویں اوردسویں جماعت کےامتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے . کرونا کے ملک میں بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ایک بار پھر سے حکومت سخت نوٹس لے رہی ہے . اس سلسلے این سی او سی کا اجلاس ہوا جس لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے . وبامیں اضافہ مخصوص شہروں میں طبی سہولیات کی کمی کاباعث بن رہا، لاک ڈاؤن سےمتعلق حتمی فیصلہ فریقین کی مشاورت کےبعدلیاجائےگا۔
اجلاس میں لاک ڈاؤن کے دوران تجویز کردہ پابندیوں میں بازاروں اور مالز کی بندش جبکہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی اور تعلیمی اداروں کی مکمل بندش کی تجویز بھی زیر غور آئی۔
این سی او سی نے کیمبرج امتحانات کے انعقاد کے طریقہ کار پر بھی نظر ثانی کی اور کہا کہ امتحانات وزارت تعلیم کے فیصلے کے مطابق منعقد کئے جا رہے ہیں، ایک امتحانی مرکز میں پچاس سے زیادہ امیدوار نہ بٹھائے جائیں۔ وزارت تعلیم کیمرج امتحانات منعقد کرواتے ہوئے تمام تر حفاظتی تدابیر کے عملدرامد کو یقینی بنائے.
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 40 سے 50سال والےافراد کی رجسٹریشن کا کل سےآغاز ہو گا جب کہ 60 سال سے زائد عمر افراد کیلئے واک ان ویکسی نیشن کافیصلہ کیا گیا ہے