بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ،ضلعی چیئرمینوں کے انتخاب کیلئے جوڑ توڑ اور خرید و فروخت کا عمل عروج پر پہنچ گیا، نصیر آباد میں لہڑی اور عمرانی گروپ آمنے سامنے ، وزیر اعلی بلوچستان نے غیر جانبدار رہنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، سخی عبدالروٴف لہڑی اور میر رسول بخش عمرانی متوقع امیدوار ، لہڑی گروپ کی جانب سے واضح اکثریت کا دعویٰ
باغی ٹی وی: ڈیرہ مراد جمالی (محبوب مگسی ) بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے آخری مرحلے کے تحت 6 جولائی کو ڈسٹرکٹ کونسلوں کے چیئرمینوں کے انتخابات کے سلسلے میں یو سی چیئرمینوں اور ڈسٹرکٹ کونسلروں کے جوڑ توڑ اور خریدو فروخت کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے-
ڈسٹرکٹ کونسل نصیر آباد کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے دنگل میں حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزیر روینیو میر سکندر خان عمرانی اور صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی کے حمایت یافتہ امیدوار ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اس پورے عمل میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے-
تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی
لہڑی گروپ کے سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی اور ان کے بھائی صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی کی جانب سے ضلعی چیئرمین نصیر آباد کیلئے ان کے بھائی سخی عبدالرئوف لہڑی جبکہ صوبائی وزیر روینیو میر سکندر خان عمرانی کے گروپ کی جانب سے میر رسول بخش عمرانی متوقع امیدوار ہیں میر عبدالغفور لہڑی کی جانب سے متعدد بار اپنا ضلعی چیئرمین منتخب کرانے کیلئے مطلوبہ ہدف مکمل اور واضح اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے-