بلوچستان میں بارش اور برفباری کی صورتحال،ایمرجنسی نافذ

rain

بلوچستان میں بارش اور برف باری کی صورتحال کے باعث محکمہ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے کی جانب سے اعلانیہ پابندی کے تحت تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ اور ڈیوٹی کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے برف باری کے مقامات پر آمد و رفت کو یقینی بنانے کیلئے عملہ اور مشینری پہنچا دی گئی۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ایمرجنسی صورتحال کے دوران پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس، سپورٹنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کے افسران کو بھی ہر وقت دفتروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

صوبے کے برف باری والے علاقوں میں آمد ورفت کویقینی بنانے کیلئے ٹارگٹڈ جگہوں پر پہلے سے عملہ اور ہائی مشینری پہنچائی جا چکی ہے صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور احتیاط کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں ریلیف کا سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے۔

سال نو کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر قتل کا مقدمہ درج ہوگا:کراچی پولیس چیف

محکمہ موسمیات نے شہریوں سے بھی اس موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے۔

Comments are closed.