بلوچستان میں آٹے کی قیمت بلند ترین سطح پر

flour

بلوچستان میں آٹے کی قیمت بلند ترین سطح پر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کا بحران بدستور برقرارہے،کوئٹہ کی مارکیٹ میں آٹا فی کلو 60 سے 70 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،کوئٹہ میں 20 کلوآٹےکاتھیلا1200روپے میں فروخت ہو رہا ہے،کوئٹہ میں 50 کلو آٹے کا تھیل ا2800 روپےسے تجاوز کر گیا، کوئٹہ کی مارکیٹوں میں 100 کلو آٹے کی بوری 5800 تک جا پہنچی.

صدر آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے گندم درآمدنہ کی تو بحران مزیدبڑھ جائے گا،بلوچستان حکومت نے بحران کے خاتمے کےلیےڈھائی لاکھ گندم کی بوری طلب کرلی،ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ مصنوعی بحران کا جلد خاتمہ ہو جائے گا،

‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

آٹے کا بحران، وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ، خیبر پختونخواہ کو کتنی گندم ملے گی؟

وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

Comments are closed.