بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا

0
65

الیکشن کمیشن میں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

بلوچستان حکومت نے کہا کہ آئین کے تحت حلقہ بندیاں کرانا صوبائی حکومت کا اختیار ہے، الیکشن کمیشن نے کہاکہ حلقہ بندیاں آپ نے کرانی ہیں تو الیکشن بھی آپ ہی کرا لیں،الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا. ممبر نثار درانی نے کہا کہ بلوچستان حکام بتائیں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیا پیش رفت ہوئی ،بلوچستان حکومت کے حکام نے کہا کہ مجلس شوریٰ کو قانون سازی کا اختیار ہے ، حلقہ بندی صوبائی حکومت کا اختیار ہے ، یہ حساس معاملہ ہے ، شاہ محمود جتوئی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن بھی حساس معاملہ ہے ،نمائندہ بلوچستان حکومت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ابھی چارج سنبھالا ہے ، بات ہوئی ہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان الیکشن کمیشن سے اگلے ہفتے ملاقات کرنا چاہتے ہیں ،الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم اب بلوچستان انتخابات کے معاملے پر آرڈر جاری کریں گے،

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری

پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کب کروانا چاہتی ہے؟ الیکشن کمیشن کو بتا دیا

پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے پر پنجاب کی اہم شخصیت کو عدالت نے کیا طلب

بلدیاتی الیکشن اس برس نہیں بلکہ کب کروائیں گے؟ پنجاب نے الیکشن کمیشن میں دی تجویز

علاوہ ازیں حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت بحال بلدیاتی اداروں کے اکاؤنٹس بھی بحال کردیے۔ سیکریٹری بلدیات نورالامین مینگل کی ہدایات پر اکاؤنٹس کو آپریٹ کرنے کے لیے چیف آفیسرز کو گائیڈ لائینز جاری کر دی گئیں۔

ترجمان لوکل گورنمنٹ کے مطابق مجاز افسران 2019 کے ایکٹ کے تحت قائم کیے گئے اکاؤنٹس میں موجود رقوم 2013کے تحت بنائے گئے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کے ذمہ دار ہوں گے ۔ اکاؤنٹس میں موجودہ رقوم کراس چیک کے ذریعے منتقل کی جائیں گی۔

مقامی حکومتوں کی تمام آمدنی، پی ایف سی شیئر، ٹیکس شیئر 2013کے تحت قائم بینک اکاؤنٹس میں فوری منتقل کیے جائیں۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت قائم کیے گئے بینک اکاؤنٹس سے مزید کوئی ٹرانزیکشنز نہیں کی جاسکیں گی۔

@MumtaazAwan

Leave a reply