بلوچستان میں کرونا مریضوں اور اموات میں ہوا اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

صوبہ بلوچستان میں 24گھنٹے کے دوران مزید 66 مزید کرونا کے مریض سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 1725 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ کرونا کے شکار مزید 2 افرادجاں بحق ہوگئے،صوبے میں کروناسے جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی۔ اب تک13 ہزار 241 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 209 ہے

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 594 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 24,860 ہو گئی۔

قبل ازیں بلوچستان حکومت نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن میں مزید 19 مئی تک توسیع کر دی ہے،محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزید دو ہفتوں کےلیے لاک ڈاؤن نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ اب 19 مئی تک برقرار رہے گا۔

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کرونا کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے 5 مئی تک صوبے میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

Shares: