بلوچستان میں طوفانی بارش سے تباہی،اموات میں اضافہ،670 مکانات کو پہنچا نقصان
بلوچستان میں طوفانی بارش سے بڑی تباہی کئی افراد جان کی بازی ہار گئے بلوچستان میں پچھلے تین ہفتوں سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے
بلوچستان 24 گھنٹے کے دوران مزید 7 افراد بارشوں سے جاں بحق ہو گئے ہیں ،اموات کی مجموعی تعداد 56 ہو گئی ہے، گزشتہ روز تک جاں بحق افراد میں 10 مرد، 22 خواتین اور 24 بچے شامل ہیں،بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 48 افراد زخمی ہوئے، بارشوں سے 670 مکانات کو نقصان پہنچا،بارش سے کوئٹہ، لورالائی، سبی، ہرنائی، دکی، کوہلو، بارکھان اور ژوب زیادہ متاثر ہوئے ہیں بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بارش کے ںاعث کچے دیوار گرنے سے ملبے تلے تب کر چار بچے جانبحق ہوگئے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے حالیہ بارشوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں ڈیمزاور کینالز کو پہنچنے والے نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سی ایم آئی ٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثر ہونے والے بندات کی فوری طور پر تحقیقات کریں اور بتایا جائے کہ نقصانات محض بارشوں کی وجہ سے ہوا ہے یا ان ڈیموں کی تعمیر میں نقائص موجود تھے انہوں نے کہا کہ نقائص کی صورت میں ذمہ دار عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا
بلوچستان پنجاب شاہراہ مختلف مقامات پر بند ہوگئی ہے رابطہ پل بہہ جانے سے کوہلو سے کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور لیویز کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار
مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں