بلوچستان فائرنگ، ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن میر خالد زمان مری جاں بحق

0
55

صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن میر خالد زمان مری پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ سے ایس پی خالد زمان مری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے، ایس پی میر خالد زمان مری کو تشویشناک حالت میں سی ایم یچ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے شہید ہوگئے۔ایس او سٹی تھانہ ذکاء الحسن گجر کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو سبی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، حملے میں نجی ٹی وی چینل کی گاڑی کو بھی گولیاں لگیں ہیں۔

Leave a reply