بلوچستان :2 نہیں‌ 2000 عہدیدار ن لیگ چھوڑگئے

0
50

کوئٹہ: بلوچستان :2 نہیں‌ 2000 عہدیداروں نے ن لیگ سے راستے جدا کرلیئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان میں دھچکے پردھچکا لگ رہا ہے ، اطلاعات یہ ہیں کہ 6 ضلعی صدوراوران کے ماتحت ہزاروں کارکنان نےن لوگ کوچھوڑدیا ہے،

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ سے بیزارسابق سینئر رہنما عبدالقادر بلوچ اور نواب ثناء اللہ زہری کے پارٹی سے علیحدگی کے اعلان کے بعد بلوچستان کے مختلف اضلاع کے صدور نے بھی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

عبدالقادر بلوچ اور ثناءاللہ زہری (ن) لیگ سے الگ ہوگئے، عبدالقادر بلوچ نے کوئٹہ میں ہم خیال ساتھیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے میں کچھ ایسے واقعات ہوئے جس پر (ن) لیگ سے راستہ جدا کرنے کا سوچا، ہم 2010 میں ن لیگ میں شامل ہوئے, ہم نے پارٹی کیلئے بلوچستان میں خون دیا۔

انہوں نے کہا کہ 22 اراکین کے باوجود پارٹی نے ہمارا وزیر اعلیٰ نہیں آنے دیا، ہم نے پھر بھی قربانی دی نواب زہری نے ڈھائی سال حکومت نیشنل پارٹی کو دی، فوج کے غیر ملک کچھ نہیں ہے، مسلح افواج کیخلاف کوئی بھی سازش ناقابل برداشت ہے، جب ہمیں حکم ملتا ہے تو آسمانوں پر بھی لڑنے چلے جاتے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری بولے ڈسنا نواز شریف کی فطرت ہے، اپنے محسنوں کو بھی نہیں چھوڑا، نواز شریف مودی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ، ہم بلوچستان کی سرزمین پر رہتے ہیں خیرات نہیں عزت مانگتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مکران، قلات اور نصیرآباد سمیت دیگرتین کے اضلاع کے (ن) لیگی صدور نے پارٹی چھوڑی ہے۔ان سابق ضلعی صدور کے ہمراہ ان اضلاع کے 2000 سے زائد ماتحت کارکنان نے بھی ن لیگ کوچھوڑدیا ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ یہ سلسلہ ابھی طویل ہوگا اورباقی اضلاع سے بھی ن لیگ کا صفایا ہوجائے گا

Leave a reply