کوئٹہ: بلوچستان اپوزیشن نے توحد ہی کردی:پولیس کی بکتربند گاڑیاں آگئیں:صورتحال خراب ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے کئی رستوں پر حکومت کی جانب سے خاردار تاریں اور کینٹرز لگا دئیے گئے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کوئٹہ اسمبلی کی جانب جانے والے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی،کوئٹہ غیر متعلقہ اشخاص کو اسمبلی کی جانب جانے سے روکا جارہا ہے
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی بکتر بند گاڑی نے ٹکر مار کر بلوچستان اسمبلی کا گیٹ توڑدیا، کوئٹہ،پولیس اور اپوزیشن اراکین کےد رمیان تلخ کلامی اورہاتھا پائی کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں
اپوزیشن کی حکومتی اراکین کو اسمبلی میں جانے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں دوسری طرف پولیس اور انتظامیہ کی زبردستی اسمبلی کا دروازہ کھلوانے کی کوششیں جاری ہیں
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران گیٹ توڑنے کے دوران زد میں آکر اراکین اسمبلی بابو رحیم اور عبدالوحید زخمی ہوئے ہیں ،رکن اسمبلی احمد نواز نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے رکن اسمبلی کو گریبان سے پکڑا،
بلوچستان اسمبلی کے باہر اپوزیشن ارکین اور پولیس آمنے سامنےہیں اور کوئٹہ،بلوچستان اسمبلی کےگیٹ پراپوزیشن اراکین کااحتجاج شدت اختیارکرتا جارہا ہے