مغوی تاجر فرقان سومرو کی بازیابی کیلئے بلوچستان پولیس کی سندھ روانگی
اغوا کاروں کی فائرنگ سے انسپکٹر طیب عمرانی سمیت بلوچستان پولیس کے 6 اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے
ڈیرہ مراد جمالی ( رپورٹ : آغا محبوب مگسی)
گزشتہ شب اوستہ محمد کے معروف تاجر محمد اسلم سومرو کے فرزند فرقان سومرو کو نامعلوم مسلح افراد اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے اطلاع ملنے پر بلوچستان پولیس کی جانب سے جعفر آباد پولیس اور اے ٹی ایف کی نفری روانہ کر دی گئی تھی آج بدھ کی علی الصبح ضلع جیکب آباد سندھ کے پولیس تھانہ مولا داد کی حدود میں جاگیر کے علاقے میں ڈاکوؤں نے بلوچستان کی پولیس پارٹی پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس انسپکٹر طیب عمرانی اور اے ٹی ایف کے سپاہی عبدالوہاب پیچوہا ،محمد عثمان ہانبھی ، سید خادم حسین شاہ، نثار احمد اور ریاض احمد شہید ہو گئے جبکہ اے ٹی ایف کے حسین علی اور الطاف حسین زخمی ہو گئے