بلوچستان سے ہنزہ تک کا سفر سائیکل پر ، نوجوان نے پاکستانیوں کا سر بلند کردیا
باغی ٹی وی : پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے . ہنزہ سے تعلق رکھنے والےعابد بیگ نامی نوجوان نے بلوچستان سے خُنجراب تک سائیکل پر سفر مکمل کر کے دنیا بھر کی توجہ اپنی سمیت کر لی ،
عابد بیگ نے سائیکلسٹ عابد بیگ نے 3 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ 12 روز میں مکمل کیا۔
اس سنگ میل کو عبو کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ ملک کے بہتر امیج کو اجاگر کرنا اور سائیکلنگ کو پرومٹ کرنا میرا مقصد ہے، سطح سمندر کے 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے 16 ہزار فٹ کی بلندی کے منفی 15 ڈگری تک کا انوکھا سفر تھا۔نوجوان سائیکلسٹ عابد بیگ کا آبائی علاقے ہنزہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
اسی طرح اس علاقے میں کے لوگوں نے عابد بیگ کو اپنے لیے باعظ فخر قرار دیا .
خیال رہے کہ ایسی سرگرمیوں کے پیچھے نوجوانوں کی ذاتی کاوش ہوتی ہے . اگر حکوت سپورٹ کرتے اور وسائل مہیا کرے تو پاکستان میں کئی نوجوان اپنی صلاحیتوں کو سامنے لاسکتے ہیں .