بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک اور واردات،کوئٹہ میں دھماکہ
بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک اور واردات،کوئٹہ میں دھماکہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ایک بار دہشت گردوں نے کاروائی کی ہے
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے، سریاب روڈ کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکے میں گشت پر معمور سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے،جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے، اور علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اور سکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں
پولیس کے مطابق دھماکہ ریاب کے علاقے ولی جیٹھ کے قریب ہوا دھماکے میں موٹر سائیکل پٹرولنگ سکواڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی دھماکے میں دونوں اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید عالم کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ہے دھماکے میں تین کلو بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا موٹر سائیکل کی ملکیت سے متعلق چھان بین جاری ہے ۔
قبل ازیں کوئٹہ میں ہزار گنجی کے علاقے بخاری ٹاون کے قریب واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس میں ایک بچی جاں بحق جبکہ دو بچوں اور خاتون سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسیز کے زریعے سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بی ایم سی اسپتال کے برن واڑد منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق بچی کی عمر 8 سال جبکہ زخمی بچوں کی عمریں ایک سے 6 سال کے درمیان ہیں
خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
چینی شہریوں کے ساتھ ڈکیتی، ڈاکو سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی لے گئے
دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار