بلوچستان کے شہر میں دھماکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں زور دار دھماکا ہوا ہے
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ،دھماکا پولیس موبائل وین کے قریب ہوا، اطلاعات کے مطابق بم موٹرسائیکل نصب تھا دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ایک پولیس اہلکار سمیت تین راہگیر زخمی ہو گئے، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کئے جائے وقوع پر بڑی تعداد میں میں لوگ جمع ہو گئے،دھماکے میں شہید و زخمی ہونے والوں ہسپتال منتقل کردیا گیا دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا