بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 550 کیسز رپورٹ

0
27

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 550 کیسز رپورٹ

باغی ٹی و ی: صوبائی کورونا سیل کے ترجمان کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں 15 ستمبر سے اب تک کووِڈ 19 کے 550 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

محکمہ صحت نے اس دوران صوبے کی جامعات، اسکولز اور کالجز میں 6 ہزار 530 ٹیسٹ کیے گئے۔ صوبائی حکومت نے تمام اسکولوں، کالجوں اور جامعات کے دوبارہ کھلنے کے بعد ان میں ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا اور کورونا کیسز سامنے آنے پر ایک درجن سے زائد تعلیمی ادارے بند کیے جاچکے ہیں.

کراچی میں‌ کورونا ایس و پیز کی خلاف ورزی پر مزید ریسٹورانٹ سیل


واضح رہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزرپورٹ ہونے پربڑا تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق ٹارگٹڈ ٹیسٹنگ کے دوران ادارے میں16کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا کی روک تھام کیلئے کنٹکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری رہےگا،

این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

Leave a reply