بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا ہے
بلوچستان کی بارہویں اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوا،سپیکر بلوچستان اسمبلی بیمار ہو گئے جس کی وجہ سے وہ اجلاس میں نہ آ سکے،اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر جان محمد جمالی علالت کے باعث اجلاس میں شرکت نہ کر سکے اس لیے گورنر بلوچستان کی جانب سے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی کو پر یزائیڈنگ نامزد کیا گیا،بلوچستان اسمبلی کے 57 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھالیا، رکن بلوچستان اسمبلی زمرک خان اچکزئی نے اراکین سے حلف لیا
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،سردار اختر مینگل اور سابق نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی حلف برداری کیلئے اسمبلی نہیں آئے،بلوچستان اسمبلی میں مولانا ہدایت الرحمان اور عبدالمجید بادینی پہلی بار رکن منتخب ہوئے ہیں.
بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل جمعرات کو سہ پہر 3 بجے ہوگا،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئےکاغذات نامزدگی کل دوپہر 12 بجے تک سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے جاسکتے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے غزالہ گولا کو بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لئے امیدوار نامزد کردی گئی ہیں.
نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ
مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام نہیں آئے گا،بیر سٹر گوہر
مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان
مریم نواز کا پانچ روز میں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم