پاکستانیوں نے بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا، انڈین فالس فلیگ آپریشن ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں بھارتی فالس فلیگ آپریشن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈا کو بے نقاب کر رہے ہیں ۔ ٹاپ ٹرینڈ میں ہزاروں پاکستانی اکاؤنٹ شامل ہیں جو بھارتی حکومت کی مکاری کو بے نقاب کر رہے ہیں.سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی مودی حکومت سیاسی فائدہ حاصل کرنے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے متعدد بار فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاتی رہی ہے، بھارتی حکومت اور بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اپنی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد سیاح ہلاک ہوگئے ہیں ۔ بھارت روایتی طور پر کسی غیر ملکی سربراہ کے دورے یا اہم موقع پر، فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے قابو سے باہر سیکورٹی حالات سے ہٹانا چاہتا ہے، یہ محض اتفاق نہیں کے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مبینہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر بھی ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
پہلگام حملہ را اور بھارتی میڈیا کا گھٹ جوڑ ہے، مشعال ملک
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیاحوں پر حملہ، 26 افراد ہلاک
سابق اداکارہ عفت عمر نے حکومتی عہدہ ٹھکرا دیا
کراچی، ڈمپر ڈرائیور نے ریس لگاتے ہوئے کارسوار خاندان کچل دیا