بادشاہی مسجد میں پابندی عائد کردی گئی،اس پابندی کے اثرات دنیا بھرمیں محسوس کیےجانےلگے

0
35

لاہور:بادشاہی مسجد میں پابندی عائد کردی گئی،اس پابندی کے اثرات دنیا بھرمیں محسوس کیےجانےلگے،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں واقع تاریخی بادشاہی مسجد میں ویڈنگ فوٹوگرافی سے متعلق کچھ پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں ۔

تازہ اطلا عات کے مطابق رواں ماہ 19 دسمبر سے بادشاہی مسجد میں شادی بیاہ کی فوٹوگرافی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اِس پابندی کے بعد جہاں مستقبل کے نو بہیاتا جوڑے افسردہ ہیں وہیں دوسری جانب فوٹوگرافرز اِس پابندی پر خوش نظر آرہے ہیں۔فوٹو گرافر کی اس خوشی کی وجہ یہ ہے کہ انھیں فوٹوگرافی کے لیے صرف پندرہ منٹ کا وقت دیا جاتا تھا جو بہت ہی کم ہوتا ہےاور اُنہیں اپنی باری کا بھی لمباانتظار کرنا پڑتا تھا۔

صرف یہی نہیں بلکہ بادشاہی مسجد میں فوٹو شوٹ کروانے کے لیے لوگوں کو یہاں نکاح کی تقریب کی بکنگ بھی کرانی پڑتی ہے۔یہ با ت بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے تو بادشاہی مسجد ہر ایک کے نکاح کا مقام بھی بن چُکا ہے۔

Leave a reply