بین ٹک ٹاک کا مطالبہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
لاہور:بین ٹک ٹاک کا مطالبہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈبن گیا ، اطلاعات کے مطابق چند دن قبل گورنرہاوس لاہورمیںٹک ٹاک سٹارز کے اجلاس کے بعد ملک میں ایک بحث چل نکلی تھی جس کے بعد اب یہ مطالبہ باقاعدہ ایک ٹرینڈ کی شکل اختیار کرگیا ہے ، ٹویٹرپریہ ٹرینڈ اب ٹاپ پر ہے کہ ٹک ٹاک پرپابندی لگائی جائے
اکثرصارفین نے اپنے پیغام میںکہا ہے کہ ٹک ٹاک سراسرایک ایسا بھیانک کھیل بنا گیا ہے کہ جس نے معاشرے میں بہت زیادہ بدمزگی پھیلارکھی ہے اورویسے بھی یہ ایک غیراسلامی کام ہے لہذا اس پرپابندی لگنا ضروری ہے ،بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ب پورنو گرافی کا تعلق بھی ٹک ٹاک سے ہے۔
یاد رہے کہ چند دن قبل گورنرہاوس لاہورمیں ٹک ٹاک اسٹارکے اجلاس کے بعد سوشل میڈیا پرایک بحث چھڑ گئی تھی ، گورنرہاوس ہونے والے اس اجلاس میںکرونا کے خلاف ٹک ٹاک اسٹارز سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جسے صارفین نے مسترد کردیا ہے