پڑھنے والی آنکھ مسکرا دے کہ
اللہ تمہاری کوشش دیکھ رہا ہے۔
وہ تم سے اور تمہاری کوشش سے محبت کرتا ہے۔
وہ جلد تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے اور جو آج کا دکھ ہے وہ کل تک لگے گا
کہ کبھی تھا ہی نہیں۔
ان شاء اللّٰہ الرحمٰن_
آپ نےکبھی نوٹس کیا ہے…
بہت سے ایسے چھوٹے موٹے معمولی سے گناہ ہوتے ہیں…
جنہیں آپ کرنے کے ارادے سے آگے بڑھتے ہیں لیکن آپ چاہ کر بھی نہیں کرپاتے… کوئی نا کوئی چیز راستے میں آڑے آجاتی ہے…
جیسے قدرت ہی نہ چاہتی ہو کہ آپ وہ کام کریں….
یا یوں ہوتا ہے, وہ غلط کام ہی کسی طرح آپ سے دور ہو جاتا ہے..
یہ بھی اللّہ کا بہت بڑا احسان ہے اس کے بندوں پر…
کیونکہ بہت سی برائیاں جنہیں ہم برائی بھی نہیں سمجھتے, روزِ حشر دکھائی جائنگی تو ہم نظریں اٹھا کر اسے دیکھنے کے قابل بھی نہیں ہونگے…ہم تو اللہ سبحان تعالی کا یہ احسان ہی نہیں اتار سکتے کہ ہم ایک مسلمان گھر میں پیدا ہوئے اس کے عطا کئے خوبصورت گفٹس کا ہردم شکر بجا لائیں حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کا بھی خیال رکھیں کہ اللہ شائد اپنے حقوق معاف کردے لیکن اپنے بندوں کے حقوق معاف نہیں کرے گا کینہ پروری منافقت سے بچیں ۔فیملی میں یا دوستوں میں لڑائی جھگڑے میں صلح کروانے والے بنیں نہ کہ تیل اور تیلی لگانے کا کا م سرانجام دینے کی خود پر ڈیوٹی لگا لیں

جب آپ اپنی فیملی میں یا کہیں اور جہاں دیکھیں ایک بندہ غصے میں ہے،اور کچھ کر گزرنے کی حالت میں ہے جبکہ غلطی بھی مکمل اسی کی ہے،اور سب اسی بندے کا قصور نکال رہے ہیں تو آپ سب کے مخالف ہوکر اس بندے کا ساتھ دیں ،میں نے بہت بڑی لڑائیاں،بہت بڑے حادثے کا باعث بن جانے والی لڑائیاں ایسی تدبیروں سے رکتی دیکھی ہیں۔
جب ایک بندہ غصے میں ہو تو وہ مکمل شیطان کے کنٹرول میں چلا جاتا ہے۔
اسے اس وقت آپ اس کو جو کچھ بھی سمجھائیں گے وہ اس کا الٹ ہی اثر لے گا۔
لہذا کوشش کریں،جب لڑائی ہو،فساد ہو،حشر برپا کردینے والی قیامت خیز بحث ہو اور یہ بحث خون کے رشتوں میں ہو تو آپ نے اس وقت حق کا نہیں،انصاف کا نہیں،اس انسان کا ساتھ دینا ہے،جو مکمل شیطان کے کنٹرول میں ہوتا ہے۔
یقین کیجیے یہ ساتھ دینا اس شخص کو آپ کا ہمیشہ مرید بنا دے گا۔
آپ کے بہن بھائی اتنے برے نہیں ہیں جتنا برا شیطان ان پر حاوی ہوکر ان کو آپ کے لیے برا بنا دیتا ہے۔
اس بات کو سمجھیں خود کو اور خود کے بہن بھائیوں کو اپنے پیاروں کو بچائیں۔اگر کسی پر برا وقت چل رہا ہے ماضی میں اس کا رویہ بےشک آپ کے ساتھ جیسا بھی رہا ہو اللہ کی رضا کے لیے اس کا ساتھ دینا اس کا حوصلہ بڑھانا اس کی آدھی مشکل ختم ہوجائے گی اور ایسا میں تجربہ کرچکی ہوں کہ وہ بندہ پھر جب تک ذندگی ہے اپ کا مرید بن جائے گا اور اللہ کی خوشنودی بھی آپ کو حاصل ہوجائے گی مشکل ہر انسان پر آسکتی ہے اللہ سے ہروقت مشکل وقت آنے سے معافی مانگتے رہنا چاہئیے جس بندے کا ذکر کررہی ہوں ان کے گھر کبھی جانا ہوتا تھا وہ بندہ اپنے گھر کا دروازہ بھی نہیں کھولتا تھا اکثر مایوس ہوکر واپس آیا کرتی تھی ہر دم دوسرے لوگوں کا ساتھ دیتا تھا اور ہمیں اس قابل ہی نہیں سمجھتا تھا کہ ہم سے کوئی سیدھے منہ بات بھی کرے اور جب مشکل وقت آیا تو سب سے پہلے ہمیں آواز دی اور ہم نے بنا سوچنے سمجھے ہر ممکن ساتھ دینے کا وعدہ کیا اپنے گھر تحفظ دینے کا وعدہ کیا بات کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ یہ دنیا چند دن کی چاندنی ہے دل میں بغض نفرت رکھ کر ہم اللہ اور اس کے محبوب کو تو ناراض کرتے ہی ہیں اپنے دل کا سکون بھی ختم کردیتے ہیں جتنا ہوسکے جتنا آپ کے بس میں ہے اتنا کریں خیر بانٹیں ۔تاکہ جب اللہ الرحمن کے پاس جائیں آپ ندامت سے نظریں نہ جھکائیں بلکہ اللہ کی نظر میں خود کو سرخرو پائیں کہ اللہ اپ کے اچھے عمل کی جزا آپ کی سوچ سے بڑھ کر عطا فرمائے گا کبھی اپنے مال و دولت پر غرور نہ کریں میں نے اکثر کھکھ پتی کو لکھ پتی ہوتے دیکھا ہے لاکھ پتی کو کنگال ہوتے دیکھا ہے اپنی طبعیت میں عاجزی پیدا کریں اللہ عاجز بندے سے بہت محبت کرتا ہے اور اسے اپنے غیب کے خزانوں سے نوازتا ہے بدیر یا جلدی ۔لیکن کبھی اس کی رحمت سے مایوس نہ ہونا جو پتھر میں کیڑے کو خوراک پہنچا سکتا ہے اس پاک ہستی پر یقین رکھیں آپ کے حصے کا رزق سکھ چین آپکو ضرور ملے گا بس آپ ثابت قدم اور اپنے پروردیگار پر مکمل بھروسہ رکھیں ۔بےشک اللہ بےانصافی نہیں کرتا اس کا ہر دم شکر ادا کرنا اپنی ذندگی کا نصب العین بنالیں کہ میں نے شکر کرنے والوں کو بہت بڑے مرتبے میں فائز ہوتے دیکھا ہے ہمیشہ اپنے پیاروں کا خیال رکھیں جن کے لیے آپ بہت اہم ہیں جن کو آپ کے دنیا سے جانے کا سب سے ذیادہ صدمہ ہوگا ان کو اپنی ذندگی میں ہی اتنا پیار دیں کہ وہ پھر آپکو یاد تو کریں لیکن ان کے دل اپ کی محبت سے لبریز رہیں اچھی یادیں چھوڑ کر جائیں اپنے پیاروں کے پاس کہ ان کے جینے کے لیے کچھ تو ان کے پاس ہو کہ وہ آپ کی جدائی پر صبر کرسکیں ۔۔
میں ذیادہ لمبا آرٹیکل اس لیے بھی نہیں لکھتی میرے ماموں جی میرا آرٹیکل پڑھتے ہیں بہت محبت سے تو باریک لفظ پڑھتے انھیں کافی تکلیف بھی ہوتی ہے لیکن میرے لکھے ورڈز وہ بہت محبت سے پڑھتے ہیں یہ میرے لیے سب سے بڑی خوشی کی بات ہے ۔۔میرے آرٹیکل لکھنے سے جس طرح میرے بہین بھائیوں نے خوشی کا اظہار کیا وہیں میری کزنز کی خوشی واقعی میرے لیے خوشگوار سرپرائز تھی اللہ میرے پیاروں کو اور آپ سب کو دنیا و آخرت میں عزت عطا فرمائے اور اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے۔۔عشق مصطفیﷺ
کی جیسی لو آپ کے دل میں پہلے سے بھی ذیادہ کردے ہردم خوش آباد رکھے آمین۔۔
https://twitter.com/Farzana_Blogger?s=09

Shares: