پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج

0
51
pti

پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے بند کیا گیا روڈ پولیس نے کھلوا دیا

ترجمان اسلام آباد کیپٹل پولیس کی جانب سے باغی ٹی وی کو بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے بند کیا گیا ترنول روڈ پولیس نے کھلوا دیا ہے جبکہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے مظاہرین کی طرف سے ترنول روڈ بند کی گئی تھی۔ لیکن اب پولیس نے بروقت کارروائی کرکے سڑک ٹریفک کے لئے کھلوا دی ہے۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی ایماء پر سڑک بند کرنے والے پی ٹی آئی رہنماوں حامد زمان کیانی، انیس عباسی، شیخ لیاقت اور کارکنوں کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں حیدری، ماڑی پور روڈ ،شاہین کمپلیکس ، قیوم آباد، دائود چورنگی، فورکے چورنگی،سٹار گیٹ، حسن سکوائر، سہراب گوٹھ اور دیگر علاقوں میں تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج شروع کر دیا، پی ٹی آئی کارکنوں نےحکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور ٹریفک کو بلاک کردیا ،جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی میں بھی تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں، عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس ایکشن کے خلاف مری میں سابق ایم این اے صداقت عباسی کی قیادت میں جی پی او چوک پر احتجاج کیا گیا، پی ٹی آئی مظاہرین نے ٹائر جلا کر مرکزی شاہراہ بند کردی۔ جبکہ گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے کارکنوں کو احتجاج کیلئے گوندلانوالہ چوک پہنچنے کی ہدایت کردی۔ملتان میں بھی تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ ادھر خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پی ٹی آئی کارکنان نے انڈس ہائی وے کو گنڈی چوک پر بند کر دیا۔

Leave a reply