باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بندر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا، بندر نے بھی موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کا رخ کیا،
پارلیمنٹ ہاؤس میں پچھلے کچھ دنوں سے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کہیں دفاتر کے شیشے توڑ دیئے جاتے ہیں تو کہیں جانور پارلیمنٹ کے عملے کو بھی پریشان کرتے ہیں، اب آج پارلیمنٹ ہاؤس میں بندر پہنچ گیا،جس کی ویڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کر لی ہے، بندرپارلیمنٹ ہاؤس کی چھت تک کیسے پہنچے کسی کو معلوم نہیں، سی ڈی اے عملہ اور پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی بندر کو پکڑنے میں ناکام نظر آئی گذشتہ دنوں ایک جنگلی بلی بھی پارلیمنٹ ہاؤس گھس گئی تھی اور وہاں موجود ایک دفتر میں توڑ پھوڑ کرتی رہی
بندر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا#baaghitv #pakistan #islamabad pic.twitter.com/MZPImOAZOI
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 28, 2023
چند دن قبل بھی ایک جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں گھس گیا تھا ,جنگلی جانور کی دوسری بار آج پارلیمنٹ میں آمد پر عملے میں کافی خوف پایا جاتا ہے ،عملے کا کہنا ہے کہ جنگلی جانوروں سے ہمیں محفوظ کیا جائے،اس جانور کا نام کیوٹ کیٹ Civet Cat ہے جسے ہم مشک بِلاؤ کے نام سے جانتے ہیں۔ یہ پراسرار اور عجیب و غریب جانور اکثر پھلوں کے درختوں کے درمیان اپنی غذا اور خوراک حاصل کرنے کے لیے منڈلاتا نظر آتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ انتہائی شرمیلا اور انسانوں سے دور رہنے والا جانور ہے۔ یہ بہت کم انسانوں پہ حملہ آور ہوتا ہے۔عالمی ادارے برائے قدرتی تحفظ (آئی یو سی این) نے اس جانور کو اپنی ریڈ لسٹ میں رکھا ہے، یہ جانور جنوبی ایشیا کے جنگلات میں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا
سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کرسکتا ہے یا نہیں
شریف کو بھی از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق مل گیا
رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج، امان اللہ کنرانی وکیل مقرر
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش