اداکارہ اریج محی الدین جنہوں نے چند برس قبل اداکاری شروع کی ، دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بنا لیا ہے اریج نے جتنا بھی کام کیا ہے اس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. اپنے حالیہ انٹرویو میں اریج محی الدین نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی ہے کہ کام میں ورائٹی لیکر آئوں اور اس کوشش کو مزید جاری رکھے ہوئے ہوں، مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب مجھے کوئی دیکھ کر پہچان لیتا ہے اور کسی بھی آرٹسٹ کی یہ بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے کہ اسکو دیکھ کر پہچان لیا جائے، انہوں نے کہا کہ مجھے بندش ٹو میں کام
کرنے کا بہت مزا آیا اس میں میرے ساتھ آمنہ الیاس جیسی منجھی ہوئی اداکارائیں ہیں، مجھے اس ڈرامے میں جب بھی خوفزدہ ہونے کا سین کروانا ہوتا تھا تو میں رونے لگ جاتی تھی ، جس پر آمنہ الیاس اور ان جیسے دیگر سیئنرز نے میری بہت مدد کی. ان کی وجہ سے میرا کام آسان ہوگیا اریج نے کہاکہ ہر وہ آرٹسٹ محنت سے کام کرتا ہے وہ میری انسپریشن ہے، شوبز وہ فیلڈ ہے جہاںمحنت سے کام نہ کیا جائے تو لوگ اگنور کرنے میں دیر نہیں لگاتے اور میں نہیں چاہتی کہ شائقین مجھے اگنور کریں .