باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان ۔ تھانہ دراہمہ کی حدود دری میرو میں مبینہ طورپر گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ، میاں بیوی زخمی۔
یہ وقوعہ دری میروکے قریبی علاقہ موضع عثمان ڈونہ کی بستی چنجن والا میں رونما ہواہے جہاں پرسلطان قریشی کے گھرمیں نامعلوم افرادنے گھس کرفائرنگ کی جس سے سلطان ولدکرم حسین قوم قریشی کو سینے میں گولی ماری گئی جبکہ اس بیوی صغریٰ بی بی کی دونوں ٹانگوں میں گولیاں ماریں گئیں،مقامی لوگوں کا کہنا ہے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ ڈکیتی کایاکوئی پرانی دشمنی یاکسی جھگڑے کانتیجہ ہے ،دوسری طرف ریسکیو کاکہناہے کہ ریسکیو 1122 ڈی جی خان کنٹرول روم کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ دری میرو میں ہمارے گھر کے اندر ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران دو بندوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے۔ آپ جلد ازجلد اپنی ایمبولینس بھیجیں ۔ کنٹرول روم نے بلاتاخیر کے ایک ایمبیولنس جائے حادثہ کی طرف بھجوا دی اور اس بات کی اطلاع پولیس کنٹرول کو بھی کر دی گئی ۔ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر بروقت رسپانس کیا اور دونوں مریضوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان شفٹ کردیا۔ پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ چکا ہے ،تحقیقات کاشروع کردی گئی ہیں۔
Shares: