لاہور : بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے پاکستان سپر لیگ 8 (پی ایس ایل) پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرا لی۔

باغی ٹی وی : نامور کرکٹرز کا پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرانے کا سلسلہ جاری ہے بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے بھی پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے۔

سری لنکا کے داسن شاناکا اور وانندو ہسارنگا بھی ڈرافٹ کے لیے رجسٹرڈ ہو گئے ہیں جب کہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان بھی پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہوں گے پی ایس ایل جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر اور انگلینڈ کے جیسن رائے کی رجسٹریشن کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے۔

پاکستان سپر لیگ ڈرافٹ رواں مہینے کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے جس کے لیے 18 نومبر کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈرافٹ کے پِک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے قرعہ اندازی کے ذریعے ترتیب پائے پک آرڈر میں پہلی پک دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ہو گی۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتا ن محمد نبی کپتانی سے مستعفٰی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری اور ملتان سلطانز کی تیسری پک ہو گی۔ پھر کراچی کنگز ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور آخری پِک پشاور زلمی کی ہو گی۔


پی ایس ایل 8 کیلئے گزشتہ ماہ کے آخر میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کھول دی گئی تھی، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عثمان واہلہ کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کیلئے رسپانس بہت اچھا ہے۔

فروری اور مارچ 2023 میں ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے۔ پلئیر ڈرافٹ کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Shares: