شہزادہ بندر بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ ادا، سلمان بن عبدالعزیز سمیت کئی شاہی افرادکی شرکت

شہزادہ بندر بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ ادا کی کر دی گئی ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت کئی شاہی افرادکی شرکت

تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کی شب بعد نماز عشاء مسجد حرام میں نمازیوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ اپنے بھائی اور شاہی خاندان کی ایک اہم شخصیت شہزادہ بندر بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ ادا کی۔

اس موقع پر سابق وزیر داخلہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

خادم حرمین شریفین کے مکہ مکرمہ پہنچنے پر مرحوم شہزادہ بندر کے بیٹوں نے سعودی فرماں روا کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہزادہ بندر بن عبدالعزیزطویل علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں وفات پاگئے تھے
شہزادہ بندر بن عبدالعزیز فرمانروا شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے بڑے بھائی تھے ، وہ1923میں پیدا ہوئے اور پوری زندگی کوئی عہدہ نہیں رکھا۔

Comments are closed.