بنگلہ دیش دورہ پاکستان سے پھر راہ فرار اختیارکرنے لگا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ وہ ملتوی شدہ سری لنکا کادورہ اگلے سال اپریل میں کرنے پر غور کر رہا ہے،2 ٹیسٹ اور متعدد محدود اوور ز کی یہ سیریز اکتوبر میں طے تھی لیکن سری لنکا میں سخت کووڈ پروٹوکول کے نفاذ کے باعث بنگلہ دیش نے دورہ ملتوی کیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے قریبی حلقوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سال کے شروع کا ایک ملتوی شدہ ٹیسٹ بنگلہ دیش اگلے سال اپریل میں پاکستان میں کھیلے گا لیکن اگر بنگلہ دیش کا دورہ سری لنکا طے ہوگیا تو پھر اپریل میں پاکستان کا دورہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔