بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ

بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
باغی ٹی وی : تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے بگ بیش میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے حارث روف ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ احسان علی کو بھی ٹی ٹوئنٹی کیپ دی گئی ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم کپتان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بجے ہو گا جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا امکان ہے جبکہ شہر کا موسم خشک سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

قومی ٹیم کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بچانے کے لئے سیریز کے تمام میچوں میں فتح حاصل کرنی ہو گی۔ اگر پاکستان کو تین میں سے ایک میچ بھی شکست ہوئی تو قومی ٹیم عالمی نمبر ایک پوزیشن سے محروم ہوجائےگی۔ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت کا تناسب 80 فیصد ہے۔ پاکستان نے اب تک 10 میچوں میں سے 8 جیتے اور صرف 2 ہارے ہیں۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں احسن رضا اور شوزوب رضا امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ سری لنکا کے رانجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔
زندہ دلان کے شہر لاہور میں پھر کرکٹ کی بہار، بنگلا دیشی ٹیم کی آمد سے رونقیں دوبالا ہو گئیں، پاک بنگلا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا ٹاکرا قذافی اسٹیڈیم میں کچھ دیر بعد شروع ہو جائے گا۔ چھکے چوکوں کی بہار آئے گی، وکٹوں کی بھی جھڑی لگے گی، کرکٹ دیوانے بے قرار، انتظار شدید ہونے لگا۔ قومی ٹیم نئے کمبی نیشن پر مشتمل ہے، امام الحق کی جگہ احسن علی کے ڈیبیو یقینی، محمد حفیظ اور شعیب ملک کی واپسی سے ناکامیوں کو بریک لگ سکتی ہے۔

آسٹریلیا میں تہلکہ مچانے والے بولر حارث رؤف اسپیڈ گن کے ساتھ اِن ایکشن ہوں گے، کپتان بابر اعظم کو اپنے کھلاڑیوں پر مان، تیاریاں اور جوڑ توڑ بھی فائنل ہو گیا۔

دوسری جانب بارہ سال بعد ٹی ٹوئنٹی کھیلنے بنگلادیشی ٹیم کی پاکستان انٹری، مشفق الرحیم کی عدم شرکت سے بنگال ٹائیگرز مشکل میں ہیں، تمیم اقبال اور کپتان محمود اللہ کا کڑا امتحان ہو گا۔ تماشائیوں نے بھی مقابلہ دیکھنے کے پلان بنا لیے

Comments are closed.